ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

You are currently viewing ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ساہیوال :پنحاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو نئے ٹاسکس دے دیئے-اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو نئے احکامات بارے آگاہ کردیا گیا ہے-ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ،سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے منصوبوں کی میٹریل کے معیارکی ضمانت کیساتھ تکمیل کی جائے-ہڑپہ میوزیم کا کام جلد مکمل کرنے کے لئے ٹینڈر پراسس جلد مکمل کیا جائے
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی محکمے منصوبوں کے حوالہ سے ٹائم لائن سے آگاہ کریں مکمل ہونے والے منصوبوں کو عوام کے لئے کھولا جائے-اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سالانہ ترقیاتی پروگرام،سیپ اور ریپ پروگرامز بارے آگاہ کیا گیا-

This Post Has 2 Comments

Leave a Reply