چیئرمین ساہیوال بورڈ حافظ محمد شفیق کا تربیتی سیمینار سے خطاب

You are currently viewing چیئرمین ساہیوال بورڈ حافظ محمد شفیق کا تربیتی سیمینار سے خطاب

ساہیوال :سپیشل امتحانات کے سپروائزری سٹاف کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں۔چیئرمین ساہیوال بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا تربیتی ورکشاپ سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال میں سپیشل امتحانات کے سپروائزری سٹاف کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین ساہیوال بورڈ حافظ محمد شفیق احمد اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر شہزاد رفیق نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔

This Post Has 2 Comments

Leave a Reply