ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی صدارت میں کھاد کمپنیز کے نمائندوں، کاشتکاروں اور ڈیلرز کا اجلاس

You are currently viewing ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی صدارت میں کھاد کمپنیز کے نمائندوں، کاشتکاروں اور ڈیلرز کا اجلاس

ساہیوال :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کو کھادوں کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے-کھاد کی مقررہ نرخ پر باآسانی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کھاد کمپنیوں اور ڈیلرز کو آن بورڈ لے لیا-اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو کھادوں کی ڈیمانڈ سپلائی بارے آگاہ کیا گیا-اجلاس میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیصل جلال ڈھکو،اے ڈی سی آر عاصم سلیم، زراعت افسران نے شرکت کی-کھاد کمپنیوں کے نمائندگان،کھاد ڈیلرز اور کاشتکاروں کے نمائندگان بھی موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو کھاد مافیا سے نمٹنے کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی بارے آگاہ کردیا اور کہا کہ کنٹرول ریٹ پر فروخت نہ کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائیگا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی کاشت کے وقت یوریا اور ڈی اے پی منصوعی قلت ناقابل برداشت ہے سپلائی اینڈ ڈیمانڈ کو خود مانیٹر کررہا ہوں اجلاس میں ضلعی انتظامیہ،کمپنیوں اور ڈیلرز میں منصوعی قلت کے خاتمہ کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا-

This Post Has 2 Comments

Leave a Reply