کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کی صدارت میں احساس راشن پروگرام کے حوالے سے اجلاس

You are currently viewing کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کی صدارت میں احساس راشن پروگرام کے حوالے سے  اجلاس

ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام غریب خاندانوں کی کفالت کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے ہزاروں خاندان رجسٹرڈ دوکانوں سے روزمرہ اشیاء صرف کی خریداری کر سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر شروع ہونے والے اس پروگرام کا آغاز یکم جنوری 2022سے کیا جا رہا ہے جس کے لیےمستحق افراد آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں کہی جس میں ساہیوا ل ڈویژن میں احساس راشن پروگرام کے تحت دوکانداروں کی رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال عکاشہ رسول، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور دوسرے متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزپر زور دیا کہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں سے کریانہ فروشوں کی احساس پروگرام میں رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے اور نیشنل بنک میں ان کے اوکانٹ ترجیحی بنیادوں پر کھلوائیں جائیں تاکہ انہیں سسبڈی کی رقم ٹرانسفر ہو سکے۔ انہوں نے پروگرام کی تمام سرگرمیوں میں بہتر رابطے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے اجلاس کو بتایا کہ پروگرام کے تحت ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں منتخب کریانہ مرچنٹس کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اسی ماہ کے آخر تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا تاکہ پروگرام کا بروقت اجراء ممکن ہو سکے۔

This Post Has 8 Comments

  1. קמגרה למכירה במודיעין פעמים רבות אנחנו יודעים שאנחנו צריכים לעשות משהו, אבל “רק הפעם” פשוט נמנעים מלעשות את זה, פשוט כי זה דורש יותר מדי מאמץ. אותו הדבר

Leave a Reply