کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کی صدارت میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

You are currently viewing کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کی صدارت میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

ساہیوال :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ ساہیوال نے ڈویژن کے تینوں اضلاع ساہیوال،اوکاڑہ اور پاکپتن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوششیں تیز کردیں-کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال علی بہادر قاضی نے اوکاڑہ میں سڑک کی کشادگی ،مرمت اور سٹریٹ لائٹس،سلج کیرئیر،سیوریج کے 2 منصوبوں کے تخمینہ لاگت کی از سر نو منظوری بھی دیدی-مفاد عامہ کی دونوں سکیموں پر 25 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئیگی-کمشنر علی بہادر قاضی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تخمینہ لاگت کی از سر منظوری دی گئی-ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد نے بریفنگ دی -دوبارہ منظور منصوبہ میں اوکاڑہ اکبر روڈ تا 4 ایل نور شاہ روڈ 15 اعشاریہ 40 کلومیٹر سڑک کی مرمت و کشادگی شامل ہے دوسرے منصوبہ میں اوکاڑہ شہر میں ایل ای ڈی لائٹس،سلج کیرئیر،سیوریج اور ٹف ٹائلز کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا-کمشنر نےاجلاس میں سالانہ ترقیاتی،کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،سیپ اور ریپ پروگرامز کے تحت جاری پراجیکٹس پر کام کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ہڑپہ میں نئے میوزیم بلاک کی تعمیر کے حوالہ سے امور پر بھی غور کیا گیا-کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ڈپٹی کمشنرز خود جاری کاموں کی نگرانی کریں تمام پراجیکٹس میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت کیا جائیگا-سپرنٹنڈنگ انجینئیرز،ایکسئینز ہائی ویز،بلڈنگز،پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ اور اری گیشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی-

This Post Has 8 Comments

Leave a Reply