ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کی تھانہ کسووال میں کھلی کچہری

You are currently viewing ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کی تھانہ کسووال میں کھلی کچہری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق حسین بلوچ کی تھانہ کسووال میں کھلی کچہری میں بطور مہمان خصوصی شرکت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ نے پولیس تھانہ کسووال میں کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سن کر موقع پر ہی ان کے احکامات جاری کیے۔ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی شہنشاہ احمد اور ایس ایچ او تھانہ کسووال حافظ اطہر رشید بھی موجود تھے۔عوامی مطالبہ پر ضلع ساہیوال اور ضلع خانیوال کی بارڈر لائن نہر پل 124سیون آرکے قریب پولیس چوکی بنانے کا اعلان کیا۔صادق حسین بلوچ ڈی پی او ساہیوال نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام بلا جھجک پولیس اسٹیشن آئیں میرٹ پر کام ہوگا پولیس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں جائز کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، کوئی بااثر ملزم بھی نہیں بچ سکے گا عوام بھی ہوشیار رہیں۔چوروں،ڈاکوؤں اور نوسر بازوں سے خود بچنے کی کوشش کریں کسی بھی لالچ میں نہ آئیں۔ عوام حقائق پر مبنی مقدمات کا انداج کروائیں اور جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے سے تفتیش میں مشکلات پیش آتی ہیں،جس سے پولیس اور عوام کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور انصاف کی فراہمی میں سائل کو تاخیر کا سامناکرنا پڑتا ہے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کو جلد انصاف مہیا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ نے عوامی مطالبہ پر ضلع ساہیوال اور ضلع خانیوال کی بارڈر لائن نہر پل 124سیون آرکے قریب پولیس چوکی بنانے کا اعلان کیا۔

This Post Has 4 Comments

Leave a Reply