ساہیوال ٹیچنگ ہاسپٹل میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کا افتتاح

You are currently viewing ساہیوال ٹیچنگ ہاسپٹل میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کا افتتاح

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کا افتتاح کیا گیا جسمیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے شرکت کی۔ایسوسی ایٹ پرفیسر ڈاکٹر احمد ذیشان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان نے 3 مریضوں کی کامیاب پیوندکاری کی۔مریضوں میں سلیم رضا ، ندیم اختر اور حاجی لال شامل تھے۔ان مریضوں کو آپریشن سے پہلے روزمرہ کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن کامیاب آپریشن کے نتیجے میں اب یہ مریض بلکل ٹھیک دیکھ پائیں گے ۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور امریکہ میں مقیم ڈاکٹر فواد ظفر ، اپنا فاؤنڈیشن اور 24-N کے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں کے نتیجے میں یہ قرنیہ بلکل مفت فراہم کیے جا سکے ۔پروفیسر راشد قمر نے اس بات پہ زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جنکی بینائی قرنیہ خراب ہونے کی وجہ سے چلی گئی وہ جلد سے جلد اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں کیوں کہ اب قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا یہ سلسلہ ہفتہ وار بنیادوں پہ جاری رہے گا۔

This Post Has 4 Comments

Leave a Reply