ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ، انگلینڈ نے 481 رنز سکور کیے- آسٹریلیا کوشکست

ٹرینٹ برج میں انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز سکور کیے۔

انگلینڈ نے ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا اور وہ ہے ایک روزہ میچ میں 450 سکور کرنے کا۔ انگلینڈ نے 21 چھکوں اور 41 چوکوں کی مدد سے تیز ترین 450 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کی سب سے بڑی رنز شکست، انگلینڈ کی سب سے بڑی فتح ہے. انگلینڈ نے 242 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کی

تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کینگروز کو چھٹی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا جو 34 سال کے طویل عرصے میں ان سے سب سے کمتر درجہ بندی ہے کیونکہ اس سے قبل جنوری 1984ءمیں آسٹریلین ٹیم کو رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کا حالیہ ریکارڈ کچھ نہیں ہے۔ آسٹریلیا نے اپنے پچھلے 15 ایک روزہ میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف اپنے آٹھ ایک روزہ میچوں میں سے سات میں شکست کا سامنا کیا ہے۔

 

ٹرینٹ برج کی وکٹ بلے بازوں کے لیے تھی جبکہ بولروں کے لیے یہ ایک ایسی وکٹ تھی کہ ہر بولر دعا کرے کہ وہ آئندہ اس وکٹ پر نہ کھیلے۔ آسٹریلیا نے بولنگ میں ہر داؤ آزمایا لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔

آسٹریلیا نے اس سے قبل 340 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب نہیں کیا ہے۔ ان کا ریکارڈ ہے کہ انھوں نے 334 کے ہدف کا تعاقب سڈنی میں 2011 میں کیا تھا۔

آسٹریلوی بولرز انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بالکل بے بس نظر آئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیے۔

واضح رہے کہ 4011 ایک روزہ میچ کی تاریخ میں صرف دو بار کوئی بعد میں کھیلتے ہوئے 400 تک پہنچی سکی۔

 ایون مورگن نے 30 گیندوں پر 67 رنز بٹورے، اس دوران انہوں نے تیزترین ففٹی بنانے والے ملکی کھلاڑی کا اعزاز جوز بٹلر سے چھین لیا، مورگن نے  21 گیندوں پر 50 نصف سینچری اسکور کی، بٹلر نے یہ کارنامہ 22 گیندوں پر انجام دے رکھا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 19.3 اوورز میں 159 رنز کیے گئے۔

اوپنر جے جے روئے نے 61 گیندوں میں 82 رنز سکور کیے۔ بیرسٹو نے 92 گیندوں میں 139 رنز سکور کیے۔ اے ڈی ہیلز نے بھی 92 گیندوں میں 147 رنز سکور کیے۔

Leave a Reply

Close Menu