ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

سابق صوبائی وزیر ملک اقبال لنگڑیال کا رائے حسن نواز خاں کے اعزاز میں عشائیہ

سابق صوبائی وزیر ملک اقبال لنگڑیال نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما رائے حسن نواز خاں کے اعزاز میں اپنے ڈیرے کماند میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار این اے 149 اور پی پی 201 رائے مرتضے اقبال ایڈووکیٹ ۔پی پی 202 ملک نعمان احمد لنگڑیال ۔پی پی 200چودھری وحید اصغر ڈوگر سمیت علاقے بھر کے عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ملک اقبال لنگڑیال اور نعمان احمد لنگڑیال نے رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضے اقبال ایڈووکیٹ کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ ضلعی ناظم کا الیکشن بھی باہمی اتحاد سے لڑا تھا اور اللہ کے فضل سے جیتے تھے اب بھی ان شااللہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔رائے حسن نواز خاں نے کہا کہ عمران کے ویژن کے مطابق تعلیم و صحت اور عام ادمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اکٹھے کام کریں گے اور ہمارے جو راہنما ٹکٹس سے محروم رہے ہیں وہ ہمارے لیڈر ہیں اور ان کی مشاورت سے عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے ملک نعمان لنگڑیال کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا

This Post Has One Comment

  1. Good

Leave a Reply

Close Menu