ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

وزیراعظم عمران خان کا کیپیٹل ون ارینا واشنگٹن امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کا کیپیٹل ون ارینا واشنگٹن امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں  سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کا امریکہ سے واپسی پر نواز شریف سمیت اپوزیشن راہنماؤں سے جیل میں ٹی وی، اے سی سمیت مختلف سہولیات واپس لینے کا اعلان .

واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ واشنگٹن میں اتنے بڑے جلسے سے خطاب کروں گا، آپ لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ایک خاص نعمت کے طور پر ہمیں پاکستان دیا،کسی کو بھی اندازہ نہیں کہ پاکستان اللّٰہ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔ آپ پاکستان کو تبدیل ہوتا دیکھیں گے، ہر سال ملک اوپر جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آمر نے اٹھا کر لیڈر بنادیا، شہباز شریف وزیر اعلیٰ بن گئے کیونکہ ان کے بھائی تھے، ماضی میں کبھی ان لوگوں سے نہیں پوچھا گیا، جب عدالت فیصلہ کرتی ہے تو کہتے ہیں کیوں نکالا، ان پر سارے کیسز پرانے ہیں، ہم نےکوئی کیس نہیں کیا۔
ہم نےصرف اداروں کو آزاد کیا ہے، نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کیا، جو آج پاکستان میں ہورہا ہے یہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ آج سب اکٹھے ہوگئے ہیں، فضل الرحمان، بلاول اور ن لیگ سب اکٹھے ہوگئے ہیں، ان سب کا صرف ایک ہی مقصد ہے، اور وہ ہے این آر او۔ ہم نے پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لانا ہے، ہم نے طاقت ور کا احتساب شروع کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کس ملک میں تعلیم کے تین سسٹم چلتے ہیں؟ پاکستان میں تعلیم کا ایک نصاب لانےکی کوشش کررہے ہیں،25 لاکھ بچے دینی مدارس میں تعلیم کے لیے جاتےہیں، مدارس کے بچوں کو اوپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ چار، چھ مہینے سال مشکل وقت ہے، اس سے نکل جائیں،سب مل کرتھوڑا تھوڑا ٹیکس دیں، کوئی مشکل نہیں ہے پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا، جب اقتدار ملا، ایک ادارہ نہیں تھا جو ریکارڈ خسارہ نہیں کررہا تھا۔ پاکستان میں سارےتاجروں کو رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔
واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں گھر سے کھانا منگواؤں گا، کھانا اچھا نہیں ہے، کہتے ہیں ٹی وی لگادو، اے سی لگادو،جس طرح سے یہ لوگ جیل میں رہ رہے ہیں، یہ سزا تو نہ ہوئی، واپس جاکر جیل سے ٹی وی نکالوں گا،اے سی بھی نکالوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پتا ہے مریم بی بی بہت شور مچائیں گی، لیکن پیسہ واپس کردیں،یہ باہر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کہتے ہیں کیا اپوزیشن اس وقت اکٹھے ہوں گےجب سب جیل میں ہوں گے، ہاں فضل الرحمان آپ سب جیل میں اکٹھے ہوں گے۔ جو کرنا چاہتے ہیں کریں،دھرنا دیں، احتجاج کریں، آپ کو پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ آصف زرداری آپ کو بھی جیل میں رکھیں گے،جہاں ٹی وی ہوگا نہ اے سی.
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد اب پاکستان ٹیم کو ٹھیک کرنے لگا ہوں۔ اگلے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم لے کر آئیں گے۔

Leave a Reply

Close Menu