ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا دورہ ساہیوال

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا دورہ ساہیوال

ساہیوال ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کا دورہ ساہیوال ،محکمے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ ،انکوائریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شفقت اللہ مشتاق کی بریفنگ ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس نے ڈائریکٹر آفس ساہیوال کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر شفقت اللہ مشتاق اور دوسرے عملے نے ان کا استقبال کیا اور ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی -اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نے ہدایت کی کہ زیر التواءانکوائریز کو جلد مکمل کیا جائے اور زیر سماعت مقدمات کی بھی بھر پور تیاری سے پیروی کی جائے تا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کڑی سزا دلائی جاسکے -انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو زیادہ فعال بنانے اور عوام کا اعتماد بڑھانے کے لئے اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بد عنوانی اور رشوت سے متعلق زیر و ٹالرنس ہے اور ہمیں اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تما م صلاحتیں بروئے کار لائی جانی چاہیے -ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس نے تفتیشی افسران پر زور دیا کہ و ہ کسی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیر تفتیش مکمل کریں اور عوام کے اعتماد پر پورا تریں -انہوں نے بد عنوانی اور رشوت ستائی کو معاشرے کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے ان دونوں معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے اہم کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا -انہوں نے فیلڈ افسران پر زور دیا کہ وہ ٹاﺅٹوں اور بلیک میل کرنے والے عناصر سے بھی خبر دار رہیں جو محکمے کی نیک نامی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران کو بھی بد نام کرنے کا باعث بنتے ہیں -ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال شفقت اللہ مشتا ق نے ریجن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں زیر التواءانکوائریز اور مقدمات کے بارے میں بتایا -انہوں نے یقین دلایا کہ ساہیوال ریجن کے افسران اپنی کارکردگی میں مزید بہتر لا کر بد عنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف قومی مہم میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے –

Leave a Reply

Close Menu