ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ٹریفک پولیس نے مخیر حضرات کے تعاون سے بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے

ٹریفک پولیس نے مخیر حضرات کے تعاون سے بچوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے

ٹریفک پولیس ساہیوال کی جانب سے مخیر حضرات کے خصوصی تعاون سے غریب، مستحق، اور یتیم طالبات میں سکول یونیفارمز بیگز،جرسیاں، جرابیں وغیرہ تقسیم کر نے کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک نمبر 87-A/6-Rمحمود شاہ والی میں فروغ تعلیم کے لیے انتہائی احسن اقدام
ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڈ اور ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات پر عمل کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس جہاں اپنے پیشہ وارانہ امور انتہائی محنت اور جاں فشانی سے سر انجام دے رہی ہے وہیں شہریوں طلبہ و طالبات میں ٹریفک شعور و آگاہی بیدار کر نے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر لیکچرز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک نمبر 87-A/6-Rمحمود شاہ والی میں طالبات کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔جس میں انہیں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بنیاد ی اصولوں کے بار ے میں تفصیل سے بتایا اور کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا بہت اہم رکن ہیں اور تمام شعبہ ہا ئے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔لہذا خواتین کا سڑکوں سے اتنا ہی واسطہ پڑتا ہے جتنا کہ مردوں کا۔ طالبات سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ وہ جب بھی اپنے والد، سر پرست، یا بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کریں تو اپنا دوپٹہ یا عبایہ اور لباس سمیٹ کر بیٹھا کریں تا کہ موٹر سائیکل وہیل میں آکر حادثہ کا باعث نہ بنے مزید کہا کہ بیٹیاں چونکہ ماں باپ اور بھائیوں کی لاڈلیاں ہو تی ہیں لہذا ان کی بات بھی زیادہ مانی جاتی ہے اس لیے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ جب بھی اپنے ماں باپ یا بھائی کے ساتھ سفر کریں تو ہماری پیغام رساں بنتے ہو ئے ان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے سے روکیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے مخیر حضرات کے خصوصی تعاون کے ساتھ سکول کی یتیم، مستحق طالبات میں مکمل یونیفارم سیٹ، سکول بیگز، اور جرسیاں تقسیم کیں اس موقع پر کہا کہ نیکی اور صدقہ جاریہ سمجھتے ہو ئے ہم سب کو ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تا کہ ہماری آنے والی نسل صرف غربت اور والدین کی تنگ دستی کی وجہ سے کہیں ناخواندہ نہ رہ جائے۔ چونکہ تعلیم حاصل کر نا ہر بچے کا بنیاد ی حق ہے اور ترقی کا عمل تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے اس لیے ٹریفک پولیس ساہیوال اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود میں اسطرح کی سرگر میوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی تا کہ ان کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔مزید کہا کہ میں اکیلا ہی اس مشن کو لے کر نکلا تھا لیکن الحمد اللہ آج ہمارے ساتھ بہت سے لوگ اس کارواں میں شامل ہیں۔جن کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔تقریب میں سماجی رہنما چوہدری آصف علی تاجر رہنما شیخ نعمان آصف، انچارج ٹریفک ایجو کیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ، معززین دیہہ ندیم سجاد چوہدری، اختر علی جٹ، محمد اکبر، اور محمد شکیل نے خصوصی شرکت کی۔ہیڈ مسٹرس میڈم شازیہ نے اپنی، اپنے سٹاف، طالبات، اور گاؤں کی طرف سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال و دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Close Menu