ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

نئے کمشنر محمد احسن وحید کی صدارت میں اجلاس

نئے کمشنر محمد احسن وحید کی صدارت میں اجلاس

کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت خدمت کا دوسرا نام ہے اوران کی پہلی ترجیح عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا فوری حل ہے ،تمام محکمے اپنی استعداد کار کو بہتر کریں اور مشکلات کے ازالے کے لئے آنے والے افراد کی فوری داد رسی کریں – وہ یہاں کمشنر آفس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈویژنل افسران سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنے دائرہ کار میں سروسز کی فراہمی اور وسائل کے بہترین استعمال کا ذمہ دار ہے اور افسران کوچاہیے کہ وہ اپنے برتاﺅ اور کام سے عوام کے دل جیتیں۔ نئے تعینات ہونے والے کمشنر محمد احسن وحید 20کا شمار پی ایم ایس کے گریڈ محنتی اور دیانتدار افسران میں ہوتا ہے جو ساہیوال تعیناتی سے قبل ڈائریکٹر جنرل اوور سیز پاکستانی کمیشن فرائض سر انجام دے رہے تھے -ملاقات کے لئے آنے والے ڈویژنل افسران نے کمشنر کو اپنے اپنے محکموں کے کام اور ڈویژن میں جاری مختلف سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا

Leave a Reply

Close Menu