ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

گاسپل چرچ ساہیوال میں دعائیہ تقریب

گاسپل چرچ ساہیوال میں دعائیہ تقریب

دنیا بھر کی طرح ساہیوال میں بھی کرسمس کی تقریبات کا آغاز پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا سے ہو گیا ہے ۔ دعائیہ تقریب ساہیوال چرچ کونسل کی طرف سے گاسپل چرچ میں منعقد ہوئی جس کی میزبانی بشپ ابراھام عظیم ڈینیل نے کی تقریب میں اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل ،اتحاد بین المسلمین کے سیکرٹری شیخ اعجاز احمد رضا ،سول سوسائٹی کے اراکین ،بشپ حضرات اور مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی -کرسمس کی یہ تقریبات دسمبر کا پورا مہینہ جاری رہیں گی -دریں اثنا ساہیوال چر چ کونسل نے نارروے میں قرآن کریم جلانے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں ایک احتجاجی مظاہرہ گاسپل چرچ سے نکالا گیا جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی- مظاہرین نے مقدس مذہبی کتاب جلانے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا او رناروے حکومت سے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا –

Leave a Reply

Close Menu