ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10633نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10633نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار سے زائد نئی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی
پٹرولنگ و آپریشنل امور کیلئے 548 گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری
پرانی گاڑیوں کی مرمت کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔
45 زیر تعمیر تھانوں کی عمارتوں کو رواں برس مکمل کیا جائے گا۔
101 تھانوں کی اپنی عمارتیں بنائی جائیں گی۔
اس مقصد کیلئے سرکاری اراضی جلد محکمہ پولیس کو منتقل کی جائے گی۔
محکمہ پولیس میں وسائل کی کمی دور کرنے اور استعدادکار بڑھانے کیلئے مرحلہ وار49 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں پولیس کو تقریباً 6ارب سے زائد فراہم کئے جائیں گے۔
امن و امان کیلئے پولیس کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
وسائل کو کارکردگی سے مشروط کیا جائے گا۔
پولیس کو جدید کمیونیکیشن آلات اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔
پولیس میں میرٹ پر بھرتی کیلئے فول پروف میکانزم وضع کیا جائے۔
محکمہ پولیس کی 45 جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
جاری سکیموں کیلئے مرحلہ وار 6 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نئے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار 7 ارب 75 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس اعلیٰ سطح کا اجلاس
انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر نے بریفنگ دی
صوبائی وزراء راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت، محمد ہاشم ڈوگر، محمد تیمور خان، انصر مجید خان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


Leave a Reply

Close Menu