ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

وزیر اعلی پنجاب نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعلی پنجاب نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

‏وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب میں یونیسف کے سربراہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
پراجیکٹ کے تحت 3 سال میں 2 لاکھ ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔
‏• حکومت پنجاب نے یونیسف کے تعاون سے 10 پسماندہ اضلاع میں اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ لانچ کر دیا: ان اضلاع میں جھنگ، چنیوٹ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، بھکر، خوشاب، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے 1775دیہات شامل ہیں۔
• اضلاع کا انتخاب سروے کی نتیجہ میں کیاگیاہے۔
‏• پراجیکٹ سے 75 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔
• 26ارب روپے کی لاگت سے اس پروگرام کے تحت نچلی سطح پر بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Close Menu