ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

قرنطینہ سینٹر ساہیوال

قرنطینہ سینٹر ساہیوال

ساہیوال :کرونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کے علاج کے لئے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال کو مختص کر دیا گیاہے جہاں 100مریضوں کو قرنطینہ میں رکھ کر علاج کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود تمام ونٹیلیٹرز اور متعلقہ عملہ بھی قیوم ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیاہے۔ قیوم ہسپتال میں قائم خصوصی کاؤنٹرپر 24گھنٹے فلو یا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کو علاج کی سہولت بھی دستیاب ہے – یہ بات پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ساہیوال میں کئے گئے انتظامات کی تفصیل دیتے ہوئے بتائی -انہو ں نے کہا کہ قیوم ہسپتال کے تمام شعبوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دونوں ہسپتالوں کے عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں -انہوں نے مزید بتایا کہ متوقع مریضوں کے علاج کے لئے طبی عملے کو در کارتمام حفاظتی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے اور قیوم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرقان حسین کو کرونا وائرس کے علاج سے متعلق تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے -ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے مزید بتایا کہ سماجی خدمت کے جذبے کے تحت ساہیوال میڈیکل کالج اور دونوں الائیڈ ہسپتالوں کے عملے نے اپنے مدد آپ کے تحت ضروری سامان اور ادویات کی خریداری کے لئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے –

Leave a Reply

Close Menu