ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ساہیوال پولیس کی سماج دشمن اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف دبنگ کارروائی

ساہیوال پولیس کی سماج دشمن اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف دبنگ کارروائی


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ساہیوال پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے اندھے قتل،ہاوس رابری اورڈکیتی کر نے والے 5 گینگز کے 16 ملزمان سرغنہ سمیت 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ نقدی 32لاکھ 81 ہزار روپے،6 کاریں،32 موٹر سائیکلز، ٹریکٹر اور موبائل فونز برامد۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 16 تولے طلائی زیورات،راس بھینسیں جانور بھی برامد ہوئے۔
سنگین جرائم میں میں ملوث خطرناک ملزمان سے غیر قانونی 20 پسٹل،24 پمپ ایکشن گن،4 رائفلز اور 9 ایم ایم پسٹل بھی برامد کیے گئے ۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش پنجاب کے دیگر اضلاع میں وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ملزمان سے 1 کروڑ 45 لاکھ کی کل مالیت کا سامان برامد کیا گیا۔
ملزمان سے برامد کیا جانا والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Close Menu