ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال کی صدارت میں کورونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس

کمشنر ساہیوال کی صدارت میں کورونا وائرس کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس

ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے جس کا بہترین طریقہ اپنے اپنے گھروں میں رہنے اور کم سے کم افرا د کے ساتھ رابطے میں ہے -شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ احکامات پر سنجیدگی سے عمل کریں تا کہ اس بیماری کا جلد قلع قمع ہو سکے -وہ یہاں اپنے دفتر میں کرونا وائرس روکنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ صحت اور دوسرے اداروں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن میں ابھی تک وائرس سے متاثر کوئی مریض نہیں ہے ضلع ساہیوال،اوکاڑہ اور پاکپتن سے دو،دو مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں 4کے رزلٹ نیگٹو آئے-ایک کا ابھی انتظار ہے جبکہ ایک رزلٹ مثبت آیا جس کا مریض ڈیرہ غازی خان میں زیر علاج ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے 2124افراد کے سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے ان میں سے 780کا تعلق ضلع ساہیوال،695کا اوکاڑہ اور 649کا ضلع پاکپتن سے ہے -کمشنر محمد احسن وحید نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور زور دیا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کی حمایت سے عام آدمی کو اس وائرس سے بچنے کی آگہی دی جائے -انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی متوقع مریض کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر فوری اطلاع دیں تا کہ مریض کا فوری علاج شروع ہو سکے -کمشنر نے تینوں اضلاع میں قائم قرنطینہ مراکز پر متوقع افراد کو تمام طبی سہولیات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی –

Leave a Reply

Close Menu