ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا مختلف مارکیٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا مختلف مارکیٹس کا دورہ

ساہیوال :ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ کاروباری مراکز کی جزوی بندش کے دوران روزمرہ اشیاء صرف خصوصا ادویات، آٹا، چینی ،دالون ،سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات کر لئے ہیں اور صارفین اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء خریدیں،کرونا وائرس سے نجات کا واحد طریقہ میل جول کو محدود کرنا ہے اس کے لئے تمام شہری حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر من و عن عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں -انہوں نے یہ بات ساہیوال شہر کی مختلف مارکیٹوں کے دورے کے دوران کہی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا -انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز،کریانہ سٹورز اور دودھ، سبزیوں،پھلوں اور گوشت کی دوکانوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رہیں گی اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی بھی یقینی بنائی جائے گی -انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لئے اٹھائے گئے ہیں اس لئے عوام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے مت نکلیں -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 7سرکاری عمارتوں پر قرنطینہ سنٹرز قائم کر کے تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور طبی عملے کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تا کہ وائرس سے مثاترہ مشتبہ افراد کو دوسرے سے علیحدہ رکھا جا سکے -انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ساہیوال میں ابھی تک کوئی مثبت ٹیسٹ نہیں آیا –

Leave a Reply

Close Menu