ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر ہینڈ واشنگ ڈے

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر ہینڈ واشنگ ڈے

ساہیوال :عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے اورانہیں ہاتھ دھونے کی تربیت دینے کے لئے ساہیوال میں ”ہینڈ واشنگ ڈے“منایا گیا،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی خصوصی ہدایت پر منائے جانے والے اس دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف بازاروں، کریانہ سٹورز اور پبلک مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے اور رضا کاروں کی مدد سے عام آدمی کو ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بتایا اور ا ن کے ہاتھ بھی دھلائے -اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے ان تمام سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنایا- ہینڈ واشنگ ڈے کا مقصد موجودہ صورتحال میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کی ترغیب دینا اور انہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہاتھوں کو مسلسل دھونے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کرنا تھا -شہر کے سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی اس کاوش کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ باہمی رابطوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ذاتی اور اجتماعی صفائی کو یقینی بنائیں اور اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھوتے رہیں تا کہ وائرس سے بچاؤ ممکن ہو سکے –

Leave a Reply

Close Menu