ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کرائسسز کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں ڈسٹرکٹ  کرائسسز کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ ضلع ساہیوال میں کرونا کا ابھی تک نہ تو کوئی مریض ہے اور نہ ہی کسی مشتبہ مریض کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے ۔وائرس سے بچاﺅ کا واحد ذریعہ احتیاط ہے اور عام آدمی کو چاہیے کہ وہ گھر میں رہے اور کسی بی جگہ 4 سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں تا کہ اس بیماری کے خلاف لڑا جا سکے ۔ضلعی انتظامیہ نے قرنطینہ مرکز میں ایک ہزار افراد کو رکھنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ قیوم ہسپتال میں200 بیڈز کنفرم مریضوںکے علاج کے انتظامات بھی مکمل ہیں ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں انتظامیہ کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی سیز سید اسد رضا کاظمی ،محمد فاروق اکمل اور فاروق جاوید کے علاوہ تمام متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔انہوںنے بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے لگائی دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کیلئے گھروں میں رہیں کیونکہ اس بیماری سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط اور دوسرے افراد سے سماجی رابطے منقطع کرنے میں ہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کی 11 تبلیغی مساجد کو بھی کلورین سے غسل دیں تا کہ دوسرے علاقوں سے آنیوالوں سے وائرس پھیلنے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کی گھر گھر جا کر سیکریننگ کا عمل جاری ہے اور جن افراد کو آئے ہوئے 15 دن سے کم وقت ہوا ہے انہیں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی جا رہی ہیں جس کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تحت قائم کنٹرول روم دن رات کام کر رہاہے اور شہری وائرس میں مبتلا مشتبہ مریض کے بارے میں فون نمبر 040-9200069 پر کسی بھی وقت اطلاع دے سکتے ہیں تا کہ اس مریض کے مزید ٹیسٹ کیے جا سکیں ۔

Leave a Reply

Close Menu