وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم ویڈیو کانفرنس اجلاس
ساہیوال کمشنر آفس میں صوبائی وزیرپنجاب سیدصمصام علی شاہ بخاری، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال ،صوبائی وزیر اعجازعالم ،ممبر قومی اسمبلی رائے محمد مرتضے اقبال خاں بھی اجلاس میں شریک ہوئے
اجلاس میں لاک ڈاؤن کے بعد صورتحال، ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال، کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی ذمہ داریاں، حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات، حکومت کی جانب سے بنائےگئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا.

