ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں ڈینگی بخار کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں ڈینگی بخار کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ساہیوال :ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے دوران ڈینگی بخار کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہے اور بیماری پھیلانے والے مچھروں کے تدارک کے لئے روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری ہیں -معاشرے کے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور گردونواح کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں تا کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش روکی جا سکے -وہ یہاں اپنے دفتر میں ڈینگی مچھروں کے تدارک کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی-انہوں نے زوردیا کہ تمام محکمے اپنی اپنی کاررائیوں کو مربوط کریں تا کہ بہتر نتائج بر آمد ہوں -محکمہ صحت کی تمام سرویلنس ٹیمیں اپنی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھیں اور عوام کو آگہی بھی دیں جس سے اگلے چند ماہ میں ڈینگی بخار کے خطرے کو روکا جا سکے گا -اجلاس میں بتایاگیا کہ اب تک 12ہزار سے زائد گھروں اور 19ہزار کے قریب کنٹینرز کو چیک کیا جا چکا ہے اور جہاں بھی لاروا ملااسے فوری تلف کر دیا گیا ہے جبکہ تجارتی مقامات،قبرستانوں،کھلی جگہوں،پارکوں اور زیر تعمیر پلازوں کی بھی مسلسل چیکنگ جاری ہے -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اب تک کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگلے دو ماہ مچھروں کی افزائش کے لئے اہم ہیں اس لئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی –

Leave a Reply

Close Menu