ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں پرائس میجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں پرائس میجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ساہیوال :ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہاہے کہ انتظامیہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی رمضان المبارک کی طرح قیمتوں کی سخت نگرانی جاری رکھے گی تا کہ عام آدمی کو اشیاء صرف سرکاری نرخوں پر دستیاب رہے،پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں مئی کے دوران پرائس چیکنگ کرتے ہوئے 1119خلاف ورزیوں پر 15لاکھ55ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ رمضان کے آخری دنوں اور عید کے دوران بھی چکنگ کا عمل جاری رکھیں -انہوں نے ضلع بھر میں جاری پرائس میکنیزم کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ 24پرائس مجسٹریٹس نے مئی کے دوران 6730ریڈ کئے ہیں -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے شہر کی تمام بڑے مارٹ میں بھی ڈی سی کاؤنٹرز کو مزید فعال بنانے اور وہاں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی – اجلا س مین بتایا گیا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی قیمت ایپ پر بھی مئی کے دوران 545شکایات درج کروائی گئیں جن کو فوری حل بھی کروایا گیا –

Leave a Reply

Close Menu