ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کا دورہ سینٹرل جیل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کا دورہ سینٹرل جیل

ساہیوال: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جاوید الحسن چشتی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر اور مجسٹریٹ دفعہ 30 ساہیوال سید شجاع علی حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے معمولی جرائم میں ملوث 10 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے خواتین وارڈ،ہسپتال،کورونا وارڈ ،نوعمر وارڈ اور کچن کا معائنہ کیا اور اسیران کو دیئے جانے والے کھانے اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر کی طرف سے بہترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Close Menu