ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

چیچہ وطنی و گردونواح میں نماز عیدالفطر کے اوقات

چیچہ وطنی و گردونواح میں نماز عیدالفطر کے اوقات

چیچہ وطنی و گردونواح میں عیدالفطر کی نماز سینکڑوں مقامات پر ادا کی جائے گی۔ سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ میں ہو گا جہاں مفتی محمد ساجد صبح ساڑھے 7 بجے نماز عید پڑھائیں گے دوسرا بڑا اجتماع مرکزی نور المساجد میں ہو گا جہاں مفتی ظہیر الدین بابر صبح8 بجے نماز عید پڑھائیں گے،عثمانیہ مسجد ہاﺅسنگ کالونی میں خطبہ مجلس احرار کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ دیں گے جبکہ مولانا منطور احمد صبح7 بجے،جامع مسجد محمدی مرکز اہلحدیث لکڑ منڈی صبح 5.40 بجے حافظ عبدالغفار بہاولپوری، مرکز شہداءنزدسوجی مل پلل حافظ عمران بھٹی صبح 5-40 بجے، مولانامحمد رفیق عابدی مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت بلاک نمبر 4 صبح ساڑھے سات بجے،جامعہ عزیز المدارس جی ٹی روڈ علامہ محمد رضا غفاری صبح پونے آٹھ بجے، امام بارگاہ حیدریہ شمس پورہ میں علامہ محمد جاوید 8 بجے ،پیر سید اطہر حسین شاہ بلاک نمبر7 پونے آٹھ بجے ،حافظ محمد طاہر جامع مسجد غلہ منڈی صبح ساڑھے سات بجے، قاری شہباز حیات آباد صبح پونے آٹھ بجے، پیر جی عبدالحفیظ پیر جی درس صبح 6 بجے،قاری شکیل احمد قادری جامع مسجد غوثیہ شمس پورہ پونے آٹھ بجے،مفتی محمد عثمان جامع مسجد عمر فاروق شمس پورہ صبح 7 بجے ،پیر غلام مصطفی چشتی جامعہ مسجد محمدی چشتیہ صبح 8 بجے،قاضی ذیشان آفتاب مسجد ختم نبوت رحمان سٹی اوکانوالہ روڈ صبح 7 بجے، قاری محمد نوید جامع مسجد شان اسلام ریلوے اسٹیشن ساڑھے سات بجے، قاری سلیم چشتی آستانہ غفوریہ بلاک نمبر17پونے آٹھ بجے ،ابوبکر مسجد حسن ٹاﺅن، مفتی عبدالغفور سوا سات بجے،مولانا باقر علوی مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر4 صبح ساڑھے سات بجے پڑھائی کے ۔

This Post Has One Comment

  1. جناب عثمان چیمہ صاحب ڈائریکٹر وائس آف چیچہ وطنی
    گزارش ہے کہ نماز عید کا یہ ٹائم ٹیبل چیچہ وطنی پریس کلب نے جاری کیا لیکن آپ نے اس میں سے بعض ھذف کر دیئے ۔ کیا آپ کی ویب سائٹ کی یہی منافقت ہے ۔ کیا یہی آپ کی صحافت ہے ۔ کیا یہی صحافت عوام کو سبق دیتی ہے ۔ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن صحافتی بد دیانتی اور شعبہ صحافت کو بدنام کرنے اور لوٹ مار کرنے کی مذمت کتنا ہم بھی اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں

Leave a Reply

Close Menu