ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ساہیوال پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

ساہیوال پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

ساہیوال پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،شراب 553لیٹر معہ چالو بھٹی،چرس 3600گرام، ہیروئن3100گرام، پسٹل30بور3عددمعہ متعدد گولیاں برآمد،10کس ملزمان گرفتار
ساہیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کی ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے ساہیوال پولیس کاناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزم صدا بہار،تھانہ کمیر نے ملزمان شبیر احمداورمحمد یونس،تھانہ بہادرشاہ نے ملزم سکندر،تھانہ غازی آباد نے ملزم بنیامین سے شراب553لیٹر معہ چالوبھٹی،تھانہ نورشاہ نے ملزم چن پیر شاہ،تھانہ ہڑپہ نے ملزم محمد احمد سے چرس 3600اور ہیروئن3100گرام برآمد کر لی۔نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ غلہ منڈی نے ملزم نعمان اورتھانہ صدرچیچہ وطنی نے ملزمان عادل اور سہیل سے الگ الگ پسٹل30بورمعہ متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیااور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

Leave a Reply

Close Menu