ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

سینٹرل جیل ساہیوال میں قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم

سینٹرل جیل ساہیوال میں قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم

ساہیوال۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی سی ساہیوال کی طرف سے قیدیوں میں عید تحائف تقسیم۔
سنٹرل جیل ساہیوال میں مستحق اسیران میں 400 عید گفٹ تقسیم کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،ڈی سی ساہیوال اور ڈی جی ائی جیل خانہ جات نے شرکت کی۔پنجاب کی جیلوں میں پہلی دفعہ عید تحائف تقسیم کرکے نئی اور خوبصورت روایت ڈالی گئی ہے۔تقریب میں مرد قیدیوں کے ساتھ ساتھ خواتین قیدیوں میں بھی چوڑیاں اور مہندی کے ساتھ دوسرے تحائف تقسیم کیے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کے ویژن کے مطابق مستحق اسیران کو تحائف دے کر انکی عید الفطر کی خوشیوں میں محرومی کے احساس کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔گفٹ حاصل کرنے والے قیدیوں نے تحائف ملنے پر خوشی اور شکریہ کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Close Menu