ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

لیجنڈ طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے

لیجنڈ طارق عزیز اب ہم میں نہیں رہے

معروف کمپیئر اور سابق ممبر قومی اسمبلی طارق عزیز آج انتقال کر گئے ۔وہ کئی روز سے طبیعت کی ناسازی پر گھر میں بستر پر تھے آج انہیں گلے کی خرابی پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن جانبر نہ ہو سکے ۔ادب کا ایک باب تمام ہوا ۔اللہ پاک انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے آمین۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ اپنی ساری جائیداد حکومت کو عطیہ کرچکے تھے ۔
انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور نگار ایوارڈ جیتے، طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، پاکستان قائم ہوا تو خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے، ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے کیرئر شروع کیا۔ 1964 میں جب پی ٹی وی کا آغاز ہوا تو پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز ان کے حصے میں آیا۔ انہوں نے”انسانیت”، “ہار گیا انسان” سمیت کئی فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر 2 نگار ایوارڈ جیتے۔انہوں نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی۔ کارزار سیاست میں بھی اترے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ طارق عزیز شاعر بھی تھے اور لکھاری بھی، ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ’’داستان‘‘ کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ’’ہمزاد دا دکھ‘‘ شائع ہو چکا ہے۔طارق عزیز کچھ عرصے سے علیل تھے، آج طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، انہوں نے 84 سال عمر پائی۔ پاکستان اور دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ان کی وفات پر سوگوار ہیں۔طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تفریح فراہم کی۔ وہ اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا۔

Leave a Reply

Close Menu