ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

پراجیکٹ ڈائریکٹر تھیلسیمیا پریوینشن پروگرام پنجاب کی ٹیم کا دورہ ساہیوال میڈیکل کالج

پراجیکٹ ڈائریکٹر تھیلسیمیا پریوینشن پروگرام پنجاب کی ٹیم کا دورہ ساہیوال میڈیکل کالج

ساہیوال :پروجیکٹ ڈائریکٹر تھیلیسیمیا پریوینشن پروگرام پنجاب کی ٹیم کا ساہیوال میڈیکل کالج کا دورہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شبنم بشیر اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسمین احسان نے ساہیوال میڈیکل کالج میں ریجنل سنٹر کے قیام کی جگہ کا معائنہ کیا،ڈاکٹر شبنم بشیر نے ساہیوال میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ریجنل سنٹر جلد اپنا کام شروع کر دے گا -پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ تھلیسیمیا پریوینشن کے ریجنل سنٹر کا قیام ساہیوال کے عوام کیلئے انتہائی خوش آئند ھے جس سے عوام کو تھیلیسمیا سے آگاہی،ممکنہ بچاؤ اور بر وقت تشخیص کیلئے بڑی مدد ملے گی- اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ پروین اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آمنہ عروج بھی ان کے ہمراہ تھیں

Leave a Reply

Close Menu