ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل ساہیوال

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل ساہیوال

ساہیوال :ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبراور جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 ساہیوال زاہد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 25 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے خواتین وارڈ،ہسپتال،کورونا ہسپتال،نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا وزٹ کیا اور صفائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔ اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر ایڈیشنل سیشن جج صاحب ساہیوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے بہترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Close Menu