ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

محکمہ ایریگیشن ساہیوال کی نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

محکمہ ایریگیشن ساہیوال کی نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

ساہیوال :محکمہ اریگیشن ساہیوال کی نہری پانی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، راجباہ 6-Rسے پانی چوری میں استعمال ہونے والا پلاسٹک پائپ برآمد، ایکسین اریگیشن یاسر منیر کی پریس ریلیز،تفصیلات کے مطابق محکمہ اریگیشن نے نہری پانی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران راجباہ 6-Rسے پلاسٹک پائپ قبضے میں لے لیا جو پانی چوری میں استعمال ہو رہا تھا -محکمہ نے مذکورہ زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے -واضح رہے کہ نہری پانی چوری سے ٹیل کے زمینداروں تک پانی نہیں پہنچ رہا تھا جس کے تدارک کے لئے محکمہ اریگیشن نے پانی چوری کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے اور اب تک متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے

Leave a Reply

Close Menu