ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال اور ریونیو افسران کا قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال اور ریونیو افسران کا قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ساہیوال :محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ ریوینیو کے آفیسرز و آفیشلز کا مشترکہ لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔
اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کی کاروائی پر 246 کنال 17 مرلہ زمین واگزار کروائی جسکی مالیت19 کروڑ 66 لاکھ 33 ہزار 750 روپے ہے. محمد گوہر نفیس ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات کے مطابق اور رائے نعیم اللہ بھٹی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پر فواد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن) اینٹی کرپشن پاکپتن محکمہ ریوینیو کے آفیسرز و آفیشلز کے ساتھ مشترکہ کروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی زرعی اراضی واقع چکنمبر 3 کےبی اور 6 کےبی ضلع پاکپتن میں 246 کنال 17 مرلہ جسکی مالیت 19 کروڑ 66 لاکھ 33 ہزار 750 روپے ہے ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر محکمہ مال کی سپردداری پر دے دی. مزید کاروائیاں جاری.
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے آئندہ بھی ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کرنے و اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

Leave a Reply

Close Menu