ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا دورہ ساہیوال منڈی مویشیاں

صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا دورہ ساہیوال منڈی مویشیاں

ساہیوال :صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھے،صوبائی حکومت عوام کی جان کے تحفظ کے لئے تمام ضروری فیصلے لے رہی ہے جس میں عیدالاضحی کے دوران مارکیٹس اوربازاروں کو بند کرنا بھی شامل ہے -پنجاب بھر میں لگائی گئی 301منڈیوں میں خریداروں کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تا کہ عام آدمی کسی پریشانی اور مشکل کے بغیر جانور کی خریداری کر سکے -انہو ں نے یہ بات منڈی مویشیاں ساہیوال کے دورے کے دوران خریداری کے لئے آنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی -پی ایچ اے کے چیئر مین محمد علی شکوربھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور احمد اور مقامی افسران ڈاکٹر غلام مصطفی،ڈاکٹر واجد ارشد،ڈاکٹر شفاقت علی،ڈاکٹر اسامہ،کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی احمد علی اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور بھی اس موقع پر موجود تھے -انہو ں نے منڈی میں فراہم کی گئی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی -صوبائی وزیر محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی طرف سے لگائے گئے کیمپس میں بھی گئے اور وہاں دستیاب ادویات کو چیک کیا -انہو ں نے لائیو سٹاک کے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ منڈی میں آنے والے ہر جانور کو چیک کیا جائے اور اس سلسلے میں وضع کردہ تمام ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنایا جائے -انہو ں نے منڈی مویشیاں ساہیوال کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ماڈل منڈی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور کیٹل مارکیٹ کمپنی کے افسران کی کارکردگی کو سراہا -دورے کے دوران ڈاکٹر شفاقت علی نے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے منڈیوں میں دستیاب ادویات کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ بیوپاریوں اور خریداروں کی طرف سے آنے والی کسی بھی شکایت پر عملہ جانور کو فوری چیک کر کے مفت ادویات فراہم کر رہا ہے -بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں محدود مالی وسائل کے باوجود عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے جن مین اداروں کی سروس ڈیلوری میں بہتری،وسائل کا درست استعمال اور عوامی مسائل کا فوری حل شامل ہے – صوبائی وزیر نے منڈی میں ڈیوٹی دینے والے ٹائیگر فورس کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا

Leave a Reply

Close Menu