ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں عیدالاضحی کے حوالے سے انتظامات پر جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی صدارت میں عیدالاضحی کے حوالے سے انتظامات پر جائزہ اجلاس

ساہیوال :ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور بلدیاتی اداروں نے عید کے دوران عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں -عید الاضحی کی نماز کے دوران بھی مساجد اور عید گاہوں کے اردگرد صفائی کو یقینی بنایا جائے گا اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کراتے ہوئے نماز عید کی ادائیگی کرائی جائے گی -یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اپنے دفتر میں انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں ضلع کے تمام مونسپل اداروں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی – انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی ادارے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی گھر گھر آلائشیں اٹھانے کے لئے شاپر فراہم کریں اور محلہ کی سطح پر ایک ہی جگہ قربانی کی حوصلہ افزائی کریں -انہو ں نے تمام مساجد کے علماء کرام سے مل کر مساجد میں ایس او پی کے تحت صفائی کرنے اور اردگرد کے علاقے کو بھی صاف رکھنے کی ہدایت کی -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو شہر کی بہترین صفائی فراہم کرنے اور آلائشوں کو بر وقت اٹھانا بلدیاتی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Leave a Reply

Close Menu