ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ساہیوال میڈیکل کالج میں افکار سخن پہلا آن لائن کوئز مقابلہ

ساہیوال میڈیکل کالج میں افکار سخن پہلا آن لائن کوئز مقابلہ

ساہیوال :ساہیوال میڈیکل کالج میں افکار سخن کے عنوان سے پہلا آن لائن کوئز مقابلہ منعقد ہوا جس میں کالج کے طلبا و طالبات کی 3 ٹیموں نے حصہ لیا -مقابلے کا اہتمام پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا جو کالج میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دے رہے ہیں -مقابلے کے مہمان خصوصی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر عامر زماں خاں جبکہ مہمان اعزاز ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد آصف تھے -کوئز پروگرام میں فلسفہ قربانی،قربانی کے مسائل اور اس سے متعلقہ اسلامی تعلیمات بارے سوالات پوچھے گئے -تینوں ٹیموں کے ارکان نے اس کوائز مقابلے میں بھر پور شرکت کی اور منصفین جو ڈاکٹر خلیل احمد اور ڈاکٹر محمود الحسن گیلانی تھے نے سکینڈ ائر کی ٹیم کو اول،فرسٹ ایئر کی ٹیم کو دوئم اور تھرڈ ایئر کی ٹیم کو سوئم قرار دیا

Leave a Reply

Close Menu