ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کا دورہ سینٹرل جیل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کا دورہ سینٹرل جیل

ساہیوال :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جاوید الحسن چشتی نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔اس موقع پر منصور اکبر سپرنٹنڈنٹ جیل، محمد ارشد ہاشمی جوڈیشل مجسٹریٹ کلاس اول ساہیوال بھی ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 11 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے خواتین وارڈکا دورہ بھی کیا اور خواتین اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور صفائی، نظم و ضبط کی تعریف کی۔ اسیران کو دی جانے والی سہولیات پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Close Menu