ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کی ہدایت پر پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   ساہیوال کی ہدایت پر پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر  فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی

ساہیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خان نے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔ ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کریں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروں میں عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلع ساہیوال میں 102 مقامات پر نماز عیدالضحیٰ کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب, ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،کورونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 946سے زائد پولیس افسران200سے زائدقومی رضا کاران فرائض انجام دیں گے۔
ڈی پی او نے کہا کہشہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔جن مقامات پر نماز عیدالضحیٰ منعقد ہوگی وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامور کریں گے جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائےگا۔عیدالضحیٰ کے موقع پر پارکوں اور تفریح گاہوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔عید کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں گے۔ جبکہ لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیےایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لیے اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسندوں کے بارے میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر040-9200087پردیں۔

Leave a Reply

Close Menu