ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کنٹرول روم ساہیوال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کنٹرول روم ساہیوال کا دورہ

ساہیوال :عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنانے اور آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل کو فوکل پرسن مقرر کر کے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں عید کے تمام دنوں میں صفائی کے انتظامات اور عوامی شکایات کے حل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی -عوام اپنی شکایات کنٹرول روم کے نمبر 040-9200063اور 040-9200069پر رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں -اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں

Leave a Reply

Close Menu