ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا عیدالاضحی کے موقع پر شہر کےمختلف علاقوں کے دورے

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا عیدالاضحی کے موقع پر شہر کےمختلف علاقوں  کے دورے

ساہیوال :ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کا صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ، شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے بات چیت، صفائی کی صورت حال معلوم کی۔اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے نماز عید ، صفائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور نماز عید کے مختلف اجتماعات سمیت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے ایم سی ساہیوال کی جانب سے کیے گئے اقدات کا جائزہ لیا ۔متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بلدیہ گراﺅنڈ اور گرلز کالج سمیت شہر کی کئی دوسری جگہوں کا دورہ کیا اور عید اجتماعات میں کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے طے شدہ ایس او پیز کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کرونا اور لاک ڈاﺅن کے اس ماحول میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے تا کہ عید الفطر کے بعد کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کا تجربہ نہ دہرایا جائے اور ملک اس جلد اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مختلف شہریوں سے ضلعی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بات چیت بھی کی اور مثبت رسپانس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے اولڈ ایج ہوم کا بھی تفصیلی دورہ کیا ۔ وہ یہاں مقیم بزرگوں میں گھل مل گئے ، ان کے ساتھ چائے پی اور وقت گذارا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عید نام ہی ایثار اور قربانی کا ہے اور اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ ملک کا سرمایہ ہیں جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے اپنی زندگی کی کئی بہاریں گذار دیں ۔انہوں نے مقیم بزرگوں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی پیش کیے ۔

Leave a Reply

Close Menu