ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال سمیت دیگر کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

کمشنر ساہیوال سمیت دیگر کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ کشمیری تاریخ میں کبھی غلام نہیں رہے اور انہو ں نے ہمیشہ اپنے خون سے آزادی کا تحفظ کیا،کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد بھی کامیابی سے ہم کنار ہو گی اور پاکستان کا بچہ بچہ اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے -بھارتی حکومت نے کشمیر کی آئینی حیثیت سلب کی جو ہر لحاظ سے غیر آئینی اور غیر اخلاقی عمل ہے -انہوں نے یہ بات یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،سیاسی رہنما چوہدری علی شکور خان،راؤ محمد اسلم خان،شیخ محمد چوہان،ملک فیصل لنگڑیال،مسیحی برادری کے نمائندے دلبر جانی اور ٹائیگر فورس کے ضلعی کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر میجر (ر) مظہر شیرازی کے علاوہ طلبا و طالبات،اساتذہ،وکلاء،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بچوں پر ہونے والے مظالم پر افسردہ ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی فوج کو پیلٹ گن کے استعمال سے روکا جائے جس سے سینکڑوں بچے اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں -انہوں نے کہا کہ ظلم کی حکومت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد سے سرخرو ہونگے -اس سے پہلے بلدیہ گراؤنڈ میں ریلی کے شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی -ریلی کا آغاز پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد بلدیہ گراؤنڈ سے جوگی چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال نے کی -ریلی کی خاص بات ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی بھرپور شرکت تھی جن کی قیادت ضلعی کو آرڈی نیٹر میجر (ر) مظہر شیرازی کر رہے تھے

Leave a Reply

Close Menu