ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

چیچہ وطنی یوم استحصال کشمیر ریلی

چیچہ وطنی یوم استحصال کشمیر ریلی

چیچہ وطنی: یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل کچہری سے چیچہ وطنی پریس کلب تک ریلی نکالی گی۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح چیچہ وطنی میں بھی یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی تحصیل کچہری سے چیچہ وطنی پریس کلب تک نکالی گی ریلی میں وکلاء کلرکس بار اشٹام فروش یونین کی کثیر تعداد میں شرکت فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گوجتی رہی ریلی کی قیادت صدر بار چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ نے کی ریلی میں جنرل سیکرٹری بار چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل ساہیوال سیٹ ناصر محمود چوہدری ایڈووکیٹ صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضیٰ جنرل سیکرٹری چوہدری غلام دستگیر سہو محمد اکرم چوہدری ایڈووکیٹ ۔چوہدری خالد محمود منج ایڈووکیٹ ایگزیکٹیو ممبر بھی موجود تھے ریلی میں شرکاءٕ نے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر پاک فوج زندہ باد لے کے رہیں گے کشمیر۔کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے کی نعرے درج تھے صدر بار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر میں کرفیو لگے ایک سال ہو گیا وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کو چاہیے کہ اسلامی ممالک کا دورہ کریں اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کریں اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کروائیں خدانخواستہ اگر جنگ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ریلی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے ریلی میں جنرل سیکرٹری بار چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ چوہدری ندیم شہزاد فیروز پوری ایڈووکیٹ محمد عمر افضل چوہدری ایڈووکیٹ اسد بشیر چوہدری ایڈووکیٹ ڈاکٹر مختار صابر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Close Menu