ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی صدارت میں ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی صدارت میں ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،15کروڑ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری،سکیموں کی منظوری کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی -تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این  اے 149اور پی پی 201اور202کے لئے 15کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی – یہ سکیمیں دور دراز دیہات میں سیوریج،سولنگ،پینے کے پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر سے متعلق تھی -اجلاس کی صدارت کمشنر نادر چٹھہ نے کی اور اس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ عابد عنایت شیخ اور محمد اکرم وٹو اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی -ان سکیموں کی نشاندہی متعلقہ ممبران اسمبلی نے کی اور جو صوبائی حکومت کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کی جائیں گی -کمشنر نادر چٹھہ نے  محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ہائی وے کے افسران پر زور دیا کہ سکیموں پر کام کا آغاز جلد کیا جائے اور تعمیر کے دوران کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے -انہو ں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ساہیوال  محمد اکرم وٹو کو بھی ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران مانیٹرنگ کا عمل یقینی بنایا جائے –

Leave a Reply

Close Menu