ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی صدارت میں پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر کی صدارت میں پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ساہیوال :ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ جلد سے جلد ملک کو پولیو فری بنا کر مستقبل کے معماروں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو 11 جنوری سے 15 جنوری تک جاری رہے گی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیر افگن کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز قومی ہیروز ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور رابطے کو مربوط بناکرپولیو کے خاتمے کے لئے حکمت عملی میں مزید بہتری لائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دیرینہ خواب جلد سے جلد شرمندہ تعبیر ہو ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی نے اجلاس کو بتایا کہ پانچ روز ہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کیلئے 1273 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں سے 1070 موبائل ٹیمیں 89 ٹرانزٹ جبکہ 114 فکس ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کا بھی بندوبست کیا جائے گا جبکہ کسی علاقے میں پولیو ٹیمیں نہ پہنچنے کی صورت میں شکایات سیل بھی اپنے فرائض انجام دے گا ۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کہ مہم کے دوران ریلوے سٹیشن ، بس اڈوں اور جی ٹی روڈ پر موجود ٹال پلازوں پر بھی خصوصی فوک رکھا جائے تا کہ سفر کی وجہ سے کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے ۔

Leave a Reply

Close Menu