ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

پی ایم اے ساہیوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

پی ایم اے ساہیوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ساہیوال :پی ایم  اے ساہیوال کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،پی ایم اے پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر تنویر تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ضلعی اور تحصیل تنظیموں کے سال 2021-22کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا -تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ساہیوال کے  نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ساہیوال میڈیکل کالج میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پی ایم اے پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر تنویر تھے جبکہ پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی،پی ایم اے ساہیوال کے سابق صدر اور نائب صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر سرفراز چوہدری،پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر مسعود ہراج اور پی ایم اے پاکپتن کے صدر ڈاکٹر معراج نے خصوصی شرکت کی-مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر تنویر نے نو منتخب عہدیداران  صدر ڈاکٹر اختر محبوب،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد طاہر، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد شاہد، سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر نثار احمد اور دوسرے عہدیداران سے عہدوں کا حلف لیا۔

Leave a Reply

Close Menu