ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق ڈوگر کی غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق ڈوگر کی غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی

ساہیوال :گنے کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ اور انہیں گنے کا پورا معاوضہ دلانے کے لئے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور پاکپتن اور چیچہ وطنی میں ایسے 6 کنڈے سیل کر دیئے گئے ہیں – یہ بات ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے ایک خصوصی اجلاس میں بتائی جو ان کی صدارت میں کمشنر آفس میں منعقد ہوا – اجلاس میں محکمہ ریونیو،زراعت، فوڈ اور مارکیٹ کمیٹی کے ضلعی افسران نے شرکت کی-انہو ں نے بتایا کہ کمشنر نادر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر پورے ڈویژن میں گنے کے غیر قانونی کنڈوں کو بند کرا دیا گیا ہے اوراب کاشتکار صرف منظور شدہ کنڈوں پر ہی گنا فروخت کریں تا کہ انہیں فصل کا پورا معاوضہ مل سکے – انہوں نے متعلقہ محکموں کو ڈویژن میں قائم کنڈوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی –

Leave a Reply

Close Menu