ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے

ساہیوال :کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ شہر کے تمام تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ خریداری کے لئے آنے والے عوام کو پریشانی سے بچایا جا سکے – مہم کی نگرانی میونسپل آفیسر کاشف محمود کر رہے ہیں جنہوں نے کھوکھا بازاراور چرچ روڈ پر دوکانداروں کی عارضی اور مستقل تجاوزات گرائیں – اس سے پہلے کمشنر کی ہدایت پر ہائی سٹریٹ،گھاس منڈی،فرید ٹاؤن اور مڈھالی روڈ پر بھی تجاوزات مسمار کی گئیں ھیں -میونسپل آفیسر نے بتایا کہ کارپوریشن کا عملہ بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گا اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی -شہریوں نے کارپوریشن کی طرف سے تجاوزات ختم کرنے کی مہم کو سراہا ہے  اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تا کہ دوبارہ تجاوزات قائم  نہ ہو سکیں –

Leave a Reply

Close Menu