ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کے زیر اہتمام کلونجی فارمرز ڈے

ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کے زیر اہتمام کلونجی فارمرز ڈے

ساہیوال :ڈائریکٹر زراعت ساہیوال کے زیر اہتمام کلونجی فارمر ڈے چک نمبر 101/12-Lمیں منایا گیا- نمائشی پلاٹ کاشتکار محمد زاہدنے لگایا تھا -ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر فیصل آباد چوہدری محمد ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد سے زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشد نے کاشتکاروں کو کلونجی کی جدید ٹیکنالوجی سے روشنا س کرایا -انہو ں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے زیر منصوبہ تحقیق وترویج ادویاتی پودا جات کی کاشت کے سلسلہ میں ضلع ساہیوال میں کلونجی اوردیگر ادویاتی فصلات سونف،السی،اجوائن،اسبغول کو فروغ دینے کیلئے نمائشی پلاٹ لگایا گیا – اس منصوبے کے تحت ضلع بھر کے کاشتکاروں کی زمینوں میں کلونجی اور دیگر ادویاتی فصلوں کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں تمام کاشتکار تلسی ضرور لگائیں،تلسی کے بہت سے فوائد ہیں جن میں خاص طور پر ڈینگی مچھر سے بچاؤ بھی ممکن ہے-انہو ں نے مزید کہا کہ ادویاتی فصلات کم لاگت سے زیادہ منافع دیتی ہیں اور ہماری روز مرہ زندگی میں اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ادویاتی فصلات اپنی زمینوں میں اگائیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد شاہد نے منصوبہ کو سراہا اور کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ ماہرین کے ان سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ادویاتی فصلات کو پیدا وار بڑھائیں اور زیادہ سے زیادہ منافع کمائیں

Leave a Reply

Close Menu