ابتداء ھے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو کل کائناتوں کا اکیلا مالک ہے۔ اور اربوں کھربوں دارود و سلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر اور آپ کی آل پر          

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ڈاکٹر محمد انیس کی گفتگو

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ڈاکٹر محمد انیس کی گفتگو

ساہیوال: ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ریجن ڈاکٹر محمد انیس نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی سربراہی میں یونیورسٹی ملک میں فروغ تعلیم کے لیے سر گرم عمل ہے اور پسماندہ اور نظر انداز علاقوں میں تعلیمی سہولتیں پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے یہ بات سمسٹر بہار 2021 کے پہلے مرحلے کے شروع ہونیوالے داخلوں کے حوالے سے تحصیل لیول پر رینالہ خورد، اوکاڑہ اور بامابالا کے مختلف سکولوں اور سنٹروں میں ٹیوٹرز اور آنرری کوآرڈینیٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہی-انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے قیام کا بنیادی مقصد فاصلاتی نظام کے ذریعے ان لوگوں کو جو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکے یا جن کا سلسلہ تعلیم منقطع ہوگیا تھا تعلیمی سہولتیں مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادار اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کی مالی معاونت اور اخراجات بھی یونیورسٹی اپنے وسائل سے پورا کر رہی ہے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ طلبہ کی سہولت کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی کوششوں سے آن لائن داخلے،آن لائن ورکشاپس،اور آن لائن کلاسز کے انعقاد کا آغاز ہو چکا ہے۔ سمسٹر بہار2021 کے پہلے مرحلے میں میٹرک/ایف اے/ اے ٹی ٹی سی سرٹیفکیٹ/ اور اوپن ٹیک کورسز داخلے شروع ہو چکے ہیں اور تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Close Menu